🌹 *ﮐﺒﮭﯽ ﻣﺎﯾﻮﺱ ﻣﺖ ﮨﻮﻧﺎ*🌹


✍️ندیم احمد میر


  ہم جس دور میں جی رہے ہیں یہ کئی لحاظ سے کٹھن ہے۔اس دور کے مایوس کن حالات میں جو چیز سب سے زیادہ متاثر ہو رہی ہے وہ اُمید ہے۔ان حالات میں ہمارے لیے ضروری ہے کہ ہم اُمید کا دِیا ہمیشہ روشن رکھیں کیونکہ اُمید زندگی ہے،اُمید پر ہی دنیا قائم ہے اور اُمید انسان کو ثابت قدم بناتی ہے۔انسان کی زندگی کی سفینہ کو ہر دم طوفانوں سے واسطہ پڑتا ہے اور طوفانوں کے بھنور میں پھنسی ہوئی کشتی کو آپ قوی اُمید کے ذریعے ہی کنارا لگا سگتے ہیں۔اُمید سورج کی مانند ہے،جیسے جیسے ہم اس کی طرف بڑھیں گے تو ہمارے بوجھ(مصیبت)کا سایہ بھی کم ہوتا جائے گا۔زندگی میں کبھی بھی اُمید کو ختم نہ ہونے دیجیے کیوں کہ اگر یہ ختم ہوگئی تو زندگی بھی ختم ہو جائے گی۔اُمید آپ کی زندگی کا قیمتی اثاثہ ہے،لہذا ہر لمحہ اور ہر آن اس کی حفاظت کیجیے۔یہ وقت جتنا بھی مشکل ہے،ایک دن ختم ہو جائے گا۔یہ رات اگرچہ تاریک تر ہے لیکن اس کے بعد ضرور سحر ہوگی،یہ اللہ کا وعدہ ہے۔ہمارے لیے ناگزیر ہے کہ ہم اللہ کی ذات پر پورا بھروسہ اور یقین رکھیں۔


آنکھ جو کچھ دیکھتی ہے،لب پہ آ سکتا نہیں

محوِ حیرت ہوں کہ دنیا کیا سے کیا ہو جائے گی

شب گریزاں ہوگی آخر جلوۂ خورشید سے

یہ چمن معمور ہوگا نغمۂ توحید سے(علامہ اقبالؒ)

Comments